وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آ ہنگی کی جانب سے حج(Hajj) 2027 کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2027 کے خواہش مند عازمین کی رجسٹریشن کا عمل جلد شروع ہوگااور سعودی ہدایات کے مطابق رجسٹریشن جلد مکمل کی جائے گی۔
وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ حج 2027 رجسٹریشن کیلئے پاسپورٹ کی معیاد 16 نومبر 2027 تک ہونا ضروری ہے جبکہ رجسٹرڈ افراد کو سرکاری اور نجی حج اسکیم دونوں میں شرکت کا اختیار ہوگا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بھی حج 2027 رجسٹریشن کا عمل کھلا ہوگا۔
مزیدپڑھیں:دوران حج 3 روز تک مسلسل اپنے ہاتھ میں عطرکی خوشبو محسوس کی: جویریہ سعود
حج 2027 کے لیے رجسٹریشن کی کوئی فیس مقرر نہیں کی گئی جب کہ حج پیکج،اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی 2027 کے مطابق جاری کیے جائیں گے ۔












جمعرات 11 جون 2026 