سعودی عرب میں پاکستانی پروفیشنلز دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، سفیر پاکستان

Calender Icon جمعہ 12 جون 2026

جدہ ( امیر محمد خانُُ سے ) جدہ میں کسی بھی ملک کے قونصلیٹ سے زیادہ شاندار قونصلیٹ پاکستان (Pakistan)کا نیا قونصل خانہ ہے جو ایک خوبصورت ڈائیزائن کی حامل ہے جہاں پاکستانیوں کو تمام خدمات پہنچائی جاتی ہیں، جدہ قونصلیٹ میں سینئر پاکستانیوں سے سفیر پاکستان احمد فاروق اور قونصل جنرل سید مصطفی ربانی نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، افرادی قوت، اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرکاء نے دونوں برادر ممالک کے درمیان معاشی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات مین سفیر پاکستان احمد فاروق نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی پروفیشنلز اور ماہرین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزیدپڑھیں:ایران پر حملہ مؤخر ہوتے ہی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، عالمی منڈیوں نے سکھ کا سانس لے لیا

قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی نے بھی پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور انہیں قومی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھنے کی تلقین کی۔اس موقع پر مہمانوں کو پاکستان کے نئے چانسلری (سفارت خانے کی عمارت) کا خصوصی دورہ بھی کرایا گیا، جہاں انہیں جدید سہولیات، مختلف شعبہ جات اور سفارتی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

شرکاء نے نئی عمارت کے جدید اور مؤثر انتظامات کو سراہتے ہوئے اسے پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔قونصل جنرل نے عمارت میں پاکستانی کمیونٹی کو خدمات پہنچانے والے تمام شعبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔