پاکستان کا فضا سے فضا میں مار کرنیوالے جدید ترین ’’ فاز میزائل‘‘ کا کامیاب تجربہ

Calender Icon منگل 3 نومبر 2026

پاکستان نے مقامی سطح پر تیار کردہ ہوا سے فضا میں مار کرنے والے پہلے فاز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔جدید ترین ’ٹرمینل گائیڈنس سسٹم‘ سے لیس یہ میزائل دشمن کے فضائی اہداف کو طویل فاصلے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فاز میزائل مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے جس نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ کامیاب تجربہ قومی ایرو اسپیس اور دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کی جانب اہم سنگِ میل ہے جبکہ جدید ترین ’ٹرمینل گائیڈنس سسٹم‘ سے لیس یہ میزائل دشمن کے فضائی اہداف کو طویل فاصلے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ’فاز‘ میزائل پاکستان فضائیہ کی آپریشنل لچک میں نمایاں اضافہ کرے گا اور مجموعی دفاعی نظام کو مزید مستحکم بنائے گا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ یہ کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی صنعت کی تکنیکی پختگی، جدت اور خود انحصاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں:این ایچ اے کا روڈ گھٹیا کوالٹی کا ہوتا ہے، چیئرمین فون تک نہیں اٹھاتا، قائمہ کمیٹی برہم

تجربے کے موقع پرمسلح افواج کے اعلیٰ افسران،ممتاز سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔ میزائل کے کامیاب تجربے پر صدرِ ، وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس نے شاندار کامیابی پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔