پنجاب: ماس ٹرانزٹ کی تمام ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کی سہولت ختم

Calender Icon جمعہ 12 جون 2026

پنجاب میں ماس ٹرانزٹ سسٹم(Mass transit system) کے تحت چلنے والی تمام ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کی سہولت ختم کر دی گئی۔

انچارج ماس ٹرانزٹ اٹھارٹی عزیر شاہ کے مطابق اورنج لائن، میٹرو اور اسپیڈو بس سروس پر فری سروس ختم کر دی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کرائے کا دوبارہ سے اطلاق لاہور، راولپنڈی اور ملتان تینوں کی ٹرانسپورٹ پر ہو گا۔

مزیدپڑھیں:وفاقی بجٹ 27-2026ء کی دستاویزات پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دی گئیں

عزیر شاہ نے کہا کہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ٹرانسپورٹ کو شہریوں کے لیے مفت کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اپریل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ مفت کر دی گئی تھی۔