باجوڑ کی تحصیل برنگ کے علاقے ترغاؤ میں آئی ڈی دھماکے(blast) سے شہزادہ میاں ولد زر سید میاں جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ترغاؤ میں آئی ڈی دھماکے میں 60 سالہ شہزادہ میاں ولد زر سید میاں جاں بحق ہوگئے جن کی لاش خار ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
مزید پڑھیں:چیف جسٹس کا سپریم کورٹ میں کفایت شعاری اقدامات ختم کرنے کا حکم
ڈی ایس پی سعید الرحمن نے کہا کہ آئی ڈی دھماکے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جاں بحق شخص کی شناخت شہزادہ میاں ولد زر سید میاں کے نام سے ہوئی۔












جمعہ 12 جون 2026 