غیر رجسٹرڈ افراد سے ودہولڈنگ ٹیکس وصولی کا دائرہ بڑھانے کی تجویز

Calender Icon جمعہ 12 جون 2026

بجٹ 27-2026ء میں غیر رجسٹرڈ افراد سے خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس (withholding tax)کا دائرہ بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے دوران تقریر کہا کہ کوئی کمپنی کسی غیر رجسٹرڈ سپلائر سے سامان خریدے تو ادائیگی کے وقت سپلائر سے ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔

بجٹ تقریر میں مزید کہا گیا کہ غیر رجسٹرڈ افراد سے خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانےکی تجویز ہے، اب افراد اور اے او پیز بھی غیر رجسٹرڈ سپلائر سے خریدیں گے تو ودہولڈنگ ٹیکس وصول ہوگا۔

وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ ایف بی آر کے نئے ٹیکس آپریٹنگ ماڈل کے تحت نیشنل فیس لیس سینٹر بنانے جا رہے ہیں، مرکز میں موجود فیس لیس ونگ کے پاس آڈٹ، اسیسمنٹ، کوالٹی کنٹرول ہوں گے۔

مزید پڑھیں:خواتین کی صحت اورحفظانِ صحت اشیاء پر ٹیکس مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ فیلڈ آپریٹنگ ونگ تصدیق، رجسٹریشن اور ریکوری کا ذمےدار ہوگا۔