پیٹرول 4 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے کمی کا اعلان

Calender Icon جمعہ 12 جون 2026

اسلام آباد، پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات(petroleum products) کی ہفتہ وار قیمت میں رد و بدل کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 373 روپے 78 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 378 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:فری لانسرز، سافٹ ویئر ہاؤسز، ڈیجیٹل برآمدات کیلئے رعایت

پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔