بجٹ:قومی اسمبلی کیلئے 17 ارب، سینیٹ کیلئے 9 ارب مختص

Calender Icon ہفتہ 13 جون 2026

نئے بجٹ(Budget) میں قومی اسمبلی کے لئے17ارب روپے رکھے گئے جبکہ سینیٹ کے9ارب روپے رکھے گئے ،بچت کفایت شعاری مہم کے تحت دونوں ایوانوں نے انتظامی اخراجات میں کمی کر دی۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں بجٹ میں قومی اسمبلی کے لئے 2ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ سال قومی اسمبلی کو 15ارب روپے دیئے گئے تھے ۔

مزیدپڑھیں:پیٹرول پر لیوی میں کمی، ڈیزل پر بڑھا دی گئی

نئے بجٹ میں قومی اسمبلی کے لئے 17ارب روپے رکھے گئے جبکہ سینیٹ کے9ارب روپے اور گزشتہ سال 8ارب روپے مختص کئے گئے بچت اور کفایت شعاری مہم کے تحت پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے لازمی اخراجات کے سوا دیگر انتظامی اخراجات میں نمایاں کمی کی ہے ۔