قومی اسمبلی لائبریری میں بجٹ ڈیسک قائم، ارکان کو تحقیقی معاونت فراہم کی جائے گی

Calender Icon ہفتہ 13 جون 2026

اسپیکرقومی اسمبلی  سردار ایاز صادق(Ayaz Sadiq) نے ارکانِ پارلیمنٹ کو بجٹ سے متعلق سہولیات کی فراہمی کے لیے نیا اقدام متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ معزز اراکین کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ بجٹ کے حوالے سے ایک خصوصی ’’بجٹ ڈیسک‘‘ قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ڈیسک قومی اسمبلی کی لائبریری میں موجود ہے جہاں ارکان کو بجٹ سے متعلق بریفنگ، تحقیقی معاونت اور تجزیاتی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مزیدپڑھیں:ایران جنگ کا فاتح، امریکا کے ساتھ ایک دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اگر کسی رکن کو بجٹ دستاویزات، مالیاتی امور یا دیگر متعلقہ معاملات پر رہنمائی درکار ہو تو وہ اس سہولت سے استفادہ کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ ڈیسک کے قیام کا مقصد ارکانِ اسمبلی کو مؤثر معلومات اور تکنیکی معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بجٹ پر بحث اور قانون سازی کے عمل میں بہتر انداز میں حصہ لے سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے ارکان کو ہر ممکن تحقیقی اور تجزیاتی تعاون فراہم کیا جائے گا تاکہ بجٹ سے متعلق فیصلے اور مباحث مزید مؤثر اور معلومات پر مبنی ہوں۔

Pakistan income tax calculator 2026-27