سوناپھرمہنگاہوگیا

Calender Icon ہفتہ 13 جون 2026

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے صرافہ مارکیٹ میں نرخ بلند سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھی سونا 7 ہزار 250 روپے مہنگا ہوا تھا، جبکہ گزشتہ دو روز کے دوران مجموعی طور پر سونے کی قیمت میں 11 ہزار 620 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 370 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 336 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 933 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 79 ہزار 880 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:تنخواہ دار نچلے طبقے کو سبسڈی دینا مقصد ہے، کئی شعبوں کو ریلیف دے رہے ہیں، وزیر خزانہ

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 43.70 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 219 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ چاندی 200 روپے بڑھ کر 7 ہزار 279 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسی دوران پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے، جس سے توانائی مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔