آزاد کشمیرکےکچھ بہکے ہوئےبھائی کسی ایجنڈے پرچل رہےہیں, آئینِ کاآرٹیکل5 ضرورپڑھیں، خواجہ آصف

Calender Icon اتوار 14 جون 2026

وزیردفاع خواجہ آصف(Khawaja Asif) نے کہا ہے کہ آزاد کشمیرکےکچھ بہکے ہوئےبھائی جوآج کل کسی ایجنڈے پرچل رہےہیں،وہ آئینِ کاآرٹیکل5 ضرورپڑھیں۔

آئین کاآرٹیکل5ہرشہری سےریاست کے ساتھ غیرمتزلزل وفاداری کا تقاضا کرتا ہے ۔ وزیر دفاع وزیردفاع خواجہ آصف نے یہ باتیں سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہیں۔

خواجہ آصف نے کہا، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےآزادکشمیرمیں پرتشدد ہڑتال اور احتجاج پر پہلی مرتبہ پبلک میں ردعمل دیا۔ انہوں نے لکھا، ” بات چیت کی ابتدا ریاست سے وفاداری اور مکمل اطاعت سے ہوتی ہے.” وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں سورہ المائدہ کی آیت کا حوالہ بھی دیا ہے

مزیدپڑھیں:فیفا ورلڈ کپ: سوئٹزر لینڈ اور قطر کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر