عوامی مقام پر تضحیک کاکیس: ابوظہبی کی عدالت کا ملزم کو 20 ہزار درہم جرمانہ اداکرنے کا حکم

Calender Icon اتوار 14 جون 2026

ابوظہبی(Abu Dhabi) کی عدالت نے عوامی مقام پر تضحیک کے کیس کا فیصلہ سنادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے ملزم کو 20 ہزار درہم جرمانہ اور 8 ہزار درہم ہرجانہ ادا کرنےکا حکم جاری کردیا۔

عدالت کی جانب سے ریمارکس دیے گئےکہ ملزم نے عوامی مقام پر متاثرہ شخص کی بے عزتی کی جس سے متاثرہ شخص کی عزت نفس اور معاشرے میں ساکھ متاثر ہوئی۔

مزیدپڑھیں:شارجہ پولیس نے غیر ملکی خاتون کو مبینہ گھریلو تشدد سے بچالیا

عدالت نے فیصلہ سنائے ہوئے گالیوں سے کسی کی عزت اور ساکھ کونقصان پہنچانے کو جرم قرار دیا۔