ہزارہ ایکسپریس میں آتشزدگی، مسافروں نے کود کر جانیں بچائیں

Calender Icon اتوار 14 جون 2026

صادق آباد میں ہزارہ ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگ گئی۔ڈی ایس ریلوے سکھر فرمان غنی کا کہنا ہے کہ آگ لگنے والی بوگی کو علیحدہ کردیا گیا ہے،آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

ہزارہ ایکسپریس کراچی سے ہزارہ جارہی تھی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ریسکیو آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیں:ویمنز T20 ورلڈکپ: بھارت نے پاکستانی ٹیم کو 64 رنز سے شکست دے دی

عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے کے بعد بوگی میں بھگدڑ مچ گئی ، کئی مسافروں نے بوگی سے کود کر جان بچائی۔