بیروت پر اسرائیلی حملے کا سخت جواب جلد آنے والا ہے، ایران

Calender Icon اتوار 14 جون 2026

ایرانی رہنما ابراہیم عزیزی (Ibrahim azizi)کا کہنا ہے کہ بیروت پر اسرائیلی حملے کا سخت جواب آنے والا ہے۔ ابراہیم عزیزی نے کہا کہ آج ثابت ہوگیا کہ امریکا اسرائیل کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمان کے اسپیکر اور اسلام آباد مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت کرنے والے باقر قالیباف نے اتوار کو کہا ہے کہ اگر امریکہ اپنی ذمہ داریوں پر عمل کی صلاحیت نہیں رکھتا تو مذاکرات آگے بڑھانا ممکن نہیں۔

قالیباف کا کہنا ہے کہ اگر بیروت کے جنوبی علاقے الضاحي پر اسرائیلی حملے بند نہیں ہوتے تو امن کے لیے مذاکرات جاری رکھنا ممکن نہیں۔

باقر قالیباف نے کہا کہ صہیونیوں کی الضاحي میں دراندازی نے ایک بار پھر یہ ظاہر کر دیا ہے کہ امریکہ یا تو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا یا پھر اس کے پاس انہیں پورا کرنے کی منشا نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:پیوٹن، ٹرمپ 1 گھنٹہ طویل ٹیلیفونک رابطہ، اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال

واضح رہے کہ آج مفاہمی یادداشت پر دستخط سے پہلے اسرائیل نے بات چیت کا عمل سبوتاژ کرنے کےلیے بیروت پر میزائل داغ دیے۔ حملے میں 3 لبنانی شہید 6 زخمی ہوگئے۔