وزیرداخلہ محسن نقوی کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت

Calender Icon منگل 16 جون 2026

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی(Mohsin Naqvi) نے شرکت کی جہاں وہ ایوان کے اندر اپوزیشن بنچز پر بھی موجود رہے۔

اجلاس کے دوران محسن نقوی نے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر اور سابق اسپیکر اسد قیصر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی سیاسی امور، قومی معاملات اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور فریقین نے ملک میں جاری سیاسی کشیدگی، پارلیمانی معاملات اور خطے کی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر ایوان کے اندر مختلف سیاسی رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی رابطے بھی دیکھے گئے۔

مزیدپڑھیں:’معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے‘ٹک ٹاک پر پابندی کیلیے عدالت میں درخواست دائر

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ملکی سیاست میں مختلف جماعتوں کے درمیان رابطوں اور مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور پارلیمانی سطح پر اہم امور پر بات چیت میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔