(Toll Tax)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز جمعے سے مکمل طور پر کھل جائے گا اور کوئی ٹول ٹیکس نہیں ہوگا۔ یو اے ای کے صدر سے جی سیون اجلاس کے موقوع پر ملاقات میں گفتگو۔
امریکی میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے کا متن جلد جاری کیا جائے گا، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل کے دوسرے مرحلے سے متعلق پیشرفت جلد متوقع ہے، مفاہمتی یادداشت میں واضح ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔
مزید پڑھیں:امریکہ ایران معاہدہ، پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 3 ہزار 353 پوائنٹس کا اضافہ
امریکی صدر نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں کوئی ٹول ٹیکس نہیں ہوگا اور وہ جمعے سے مکمل طور پر کھل جائے گا۔












منگل 16 جون 2026 