انٹربینک میں ڈالر مزید 1 پیسہ سستا، روپے نے برتری حاصل کرلی

Calender Icon منگل 16 جون 2026

امریکی کرنسی(Amrican currency) ایک پیسہ کمی کے بعد 278 روپے 30 پیسے پر بند، زرمبادلہ مارکیٹ میں استحکام برقرار

ملکی زرمبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک پیسہ سستا ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 30 پیسے کی سطح پر بند ہوا، جبکہ گزشتہ کاروباری روز ڈالر کی قیمت 278 روپے 31 پیسے تھی۔

ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں معمولی اتار چڑھاؤ مارکیٹ میں طلب و رسد، درآمدی ادائیگیوں اور زرمبادلہ کے ذخائر سمیت مختلف عوامل کے باعث سامنے آتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں روپے کی قدر نسبتاً مستحکم رہی ہے، جس سے کاروباری حلقوں میں اعتماد بڑھا ہے۔

مزید پڑھیں:احترام محرم الحرام، پنجاب بھر کے تمام تھیٹر بند، نوٹیفکیشن جاری

دوسری جانب سرمایہ کار اور تاجر برادری آئندہ دنوں میں ڈالر کی سمت کا تعین ملکی معاشی اشاریوں اور عالمی مالیاتی صورتحال کی روشنی میں ہونے کی توقع کر رہے ہیں۔