برطانوی ہاؤس آف لارڈز، امریکہ ـ ایران جنگ بندی پر پاکستان اور وزیرِاعظم کے کردار کی تعریفیں

Calender Icon منگل 16 جون 2026

لندن، برطانوی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا (ہاؤس آف لارڈز) میں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی اور امن کی کوششوں میں پاکستان کے تعمیری کردار اور وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی سفارتی کاوشوں(Diplomatic efferts) کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔

بحث کے دوران متعدد اراکینِ ہاؤس آف لارڈز نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کو آگے بڑھانے میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔

لارڈ احمد آف ومبلڈن (Lord Ahmad of Wimbledon) نے پاکستان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ایوان میں موجود وزیر اور تمام معزز اراکین پاکستان کے اہم کردار کو تسلیم کریں گے۔

پاکستان کا بہت بہت شکریہ، اور قطر کا بھی شکریہ جن کی مؤثر معاونت کی وجہ سے اہم اس مقام تک پہنچے ہیں۔لارڈ احمد آف ومبلڈن نے اردو زبان میں کہا “پاکستان کا بہت بہت شکریہ۔
“برطانوی حکومت کی جانب سے جواب دیتے ہوئے بیرونس چیپمین آف ڈارلنگٹن (Baroness Chapman of Darlington) نے بھی پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کا شکریہ کہ اس نے امریکہ اور ایران کو اس مقام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

بحث کے دوران وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی امن کے لیے مسلسل سفارتی کوششوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔ لارڈ باربر آف چٹل ہیمپٹن (Lord Barber of Chittlehampton) نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ وزیرِاعظم شہباز شریف کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرے، اور ان کے دیرپا امن کے قیام کے لیے عزم و کوششوں کو سراہا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، خواجہ آصف

اس پر جواب دیتے ہوئے بیرونس چیپمین آف ڈارلنگٹن نے کہا کہ پاکستان کے جناب شہباز شریف نے بہت اچھا کام کیا ہے اور وہ تعریف اور تحسین کے مستحق ہیں۔ہاؤس آف لارڈز میں دیے گئے یہ ریمارکس علاقائی امن، استحکام اور مذاکرات کے فروغ کے لیے پاکستان کی ذمہ دارانہ اور تعمیری سفارت کاری کے عالمی اعتراف کی عکاسی کرتے ہیں۔