پنجاب بجٹ 27- 2026 ، زرعی انکم ٹیکس، آبیانہ میں اضافے کی تجویز

Calender Icon بدھ 17 جون 2026

لاہور: پنجاب بجٹ27- 2026 میں زرعی انکم ٹیکس(Agriculture income tax)، آبیانہ میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی۔
بجٹ دستاویز کے مطابق کاشتکاروں سے آبیانہ فصل کے بجائے فلیٹ ریٹ پر وصول کرنے اور خریف 1650 اور ربیع 850 روپے فی ایکڑ لینے کی تجویز ہے۔

اِسی طرح باغات کے لیے اضافی آبپاشی چارجز 2000 روپے فی ایکڑ سالانہ مقرر کرنے اور لفٹ اریگیشن کے ذریعے آبپاشی پر 2250 روپے فی ایکڑ سالانہ آبیانہ کی تجویز دی گئی ہے۔

دوسری جانب زرعی انکم ٹیکس پر سلیب سسٹم ختم کرکے 12.5 ایکڑ سے زیادہ زرعی اراضی رکھنے والوں پر زرعی انکم ٹیکس 1000 روپے فی ایکڑ کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

قبل ازیں12.5 ایکڑ سے 25 ایکڑ تک 300 روپے فی ایکڑ زرعی ٹیکس تھا اور 25 سے 50 ایکڑ تک زرعی انکم ٹیکس 400 روپے فی ایکڑ تھا۔

مزید پڑھیں: کسٹمز جرمانہ یکدم 5 لاکھ سے 1 کروڑ کرنا درست نہیں، نوید قمر

علاوہ ازیں 50 ایکڑ سے زیادہ زمین مالک پر 500 روپے فی ایکڑ زرعی ٹیکس تھا، سیراب باغات پر زرعی ٹیکس 600 سے بڑھا کر 1000 روپے فی ایکڑ کرنے اور غیر سیراب باغات پر زرعی ٹیکس 300 سے بڑھا کر 500 روپے فی ایکڑ کی تجویز دی گئی۔