بجلی کے بل کا نیا اور آسان فارمیٹ ملک بھر میں متعارف

Calender Icon بدھ 17 جون 2026

بجلی(electricity) کے بل کا نیا اور آسان فارمیٹ ملک بھر میں متعارف کروا دیا گیا۔

اس حوالے سے ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ نئے بل میں قابلِ ادائیگی رقم، آخری تاریخ اور یونٹس کی تفصیل نمایاں ہو گی۔

ترجمان نے کہا ہے کہ پرانے بل کے فارمیٹ پر صارفین کی شکایات موصول ہو رہی تھیں، صارفین کی آراء اور شکایات کی بنیاد پر بل کا فارمیٹ ازسرِنو ڈیزائن کیا گیا۔

مزیدپڑھیں:علی بابا گروپ کا پاکستانی کاروبار کی برآمدات بڑھانے کیلئے اے آئی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ نئے بل میں غیر ضروری معلومات اور پیچیدگی کم کر دی گئی ہے، بل کی تمام اہم معلومات اب زیادہ منظم اور واضح انداز میں پیش کی جائیں گی۔