سری نگر: انڈسٹریل سکیورٹی فورس کے اہلکارکی فائرنگ سے 4 ساتھی اہلکار ہلاک

Calender Icon بدھ 30 ستمبر 2026

سری نگر کے علاقے کٹھوعہ میں سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (CISF) کے اہلکارکی فائرنگ سے 4 ساتھی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کٹھوعہ میں سیوا 2 ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ پرتعینات اہلکاروں میں جھگڑا ہوا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اہلکاروں کے درمیان جھگڑا بڑھا تو سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 ساتھی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مزیدپڑھیں:ایران نے سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے الزام میں 2 افراد کو پھانسی دیدی

پولیس نے چار ساتھیوں کے قتل کے ملزم سی آئی ایس ایف اہلکارکو گرفتار کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔