خواجہ آصف بتائیں 8 فروری 2024ء کا الیکشن کیا ان کے ضمیر پر بوجھ نہیں؟ اسد قیصر

Calender Icon بدھ 17 جون 2026

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر(Asad Qaiser) کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے کہا کہ ان کے ضمیر پر بوجھ ہے، وہ بتائیں 8 فروری 2024ء کا الیکشن کیا ان کے ضمیر پر بوجھ نہیں؟

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے گزشتہ روز کہا تھا کہ میرے گھر میں آئی ایس آئی کے ساتھ میٹنگز ہوتی تھیں، ایک تو یہ گھر اسد قیصر کا نہیں اسپیکر قومی اسمبلی کا تھا۔

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ میں تو ایف اے ٹی ایف کے بلز پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سہولت کاری کر رہا تھا، آئی ایس آئی افسران اینٹی منی لانڈرنگ اور ایف اے ٹی ایف سےمتعلقہ بلز پر اپنی ان پٹ دے رہے تھے۔

مزیدپڑھیں:سندھ کابینہ نے مالی سال 27-2026 کے بجٹ کی منظوری دے دی

انہوں نے کہا ہے کہ کیا خواجہ آصف ریحانہ ڈار سے بہت بڑی لیڈ سے نہیں ہارے تھے؟ اگر ان کے ضمیر پر بوجھ ہے تو چوری کی گئی سیٹ سے استعفیٰ دیں۔

ان کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف ضمیر کا بوجھ ہلکا کرنے کے لیے آئیں دوبارہ ریحانہ ڈار سے الیکشن لڑ لیں۔