قطر میں اقامتی اجازت منسوخی پر 30 دن کی رعایت ختم

Calender Icon بدھ 17 جون 2026

قطر کی وزارت داخلہ نے ریزیڈنسی پرمٹ (Residency permit)منسوخ ہونے کے بعد ملک میں قیام کی رعایتی مدت میں نمایاں تبدیلی کرتے ہوئے اسے 30 دن سے کم کر کے 14 دن کر دیا ہے۔

وزارت داخلہ کے پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے محفوظ سفری طریقہ کار سے متعلق منعقدہ ایک ویبینار کے دوران ایئرپورٹ پاسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے کیپٹن علی احمد علی الکواری نے بتایا کہ اب اقامتی اجازت منسوخ ہونے کی صورت میں غیر ملکیوں کو 14 دن کے اندر ملک چھوڑنا لازمی ہوگا بصورت دیگر انہیں جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ طور پر یہ رعایتی مدت 30 دن تھی تاہم اب اسے کم کر کے دو ہفتے کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق مقررہ مدت سے زائد قیام کرنے والوں پر روزانہ 10 قطری ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

مزیدپڑھیں:خطے میں قیام امن سے ہی پاکستان اور دیگر ممالک کی معاشی ترقی کا خواب پورا ہوگا، وزیراعظم

پاسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے کیپٹن علی احمد علی الکواری نے شہریوں اور رہائشیوں کو ہدایت کی کہ وہ سفر سے قبل متراس موبائل ایپ کے ذریعے اپنی سفری حیثیت ضرور چیک کریں جس میں ٹریفک جرمانے، اوور اسٹے چارجز اور دیگر واجبات کی معلومات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔