ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کو پرکشش مراعات دینے کا فیصلہ

Calender Icon بدھ 17 جون 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ کرکٹ کے معیار اور اہمیت کو مزید بہتر بنانے کے لیے قومی کرکٹرز(National Cricketers) کو مالی طور پر زیادہ پرکشش مراعات دینے کا منصوبہ تیار کر لیا۔

ذائع کےمطابق نئی پالیسی کےتحت ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو کروڑوں روپے کے مالی فوائد حاصل ہو سکیں گے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ اے بی کیٹگری حاصل کرنےوالا کھلاڑی ماہانہ 48 لاکھ روپے سے زائد کما سکے گا،جبکہ سالانہ ریٹینرکی مدمیں اس کی آمدنی تقریباً 5 کروڑ 70 لاکھ روپےتک پہنچ سکتی ہے،اس رقم میں میچ فیس شامل نہیں ہوگی۔

ذرائع کےمطابق اے بی کیٹگری کا کھلاڑی ٹیسٹ اور ون ڈے میچ فیس سمیت سالانہ تقریباً 8 کروڑ روپے تک کما سکے گا۔ اس کے علاوہ اسے ایک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور ایک غیر ملکی لیگ میں شرکت کی بھی اجازت ہوگی، جس کے بعد مجموعی سالانہ آمدنی 15 کروڑ روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

نئی پالیسی کے تحت اے بی کیٹگری کے کھلاڑی منتخب ہونےکی صورت میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے کے بھی اہل ہوں گے،جبکہ بی اور سی کیٹگری کے کھلاڑیوں کے لیے بھی ترقی اور مواقع کے دروازے کھلے رکھے گئے ہیں۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ ڈومیسٹک کرکٹ کو مزید مضبوط بنانے کےلیےفرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے ٹاپ کھلاڑیوں کی میچ فیس میں بھی نمایاں اضافہ کیاجارہا ہے،ٹاپ کھلاڑی فرسٹ کلاس میچ کھیلے گا اسےساڑھےسات لاکھ روپے تک میچ فیس ملنے کا امکان ہے۔

پی سی بی نےکارکردگی سےمنسلک بونس کا نظام بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کےمطابق آئی سی سی ٹورنامنٹ جیتنے پرکھلاڑیوں کو 500 فیصد اضافی میچ فیس بطوربونس دی جائےگی،جبکہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے ٹورنامنٹ میں کامیابی کی صورت میں 300 فیصد اضافی بونس دیا جائے گا۔

ذرائع کےمطابق بی اور سی کیٹگری کے کھلاڑیوں کو بھی ضرورت پڑنے پر ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا موقع مل سکےگا،سی کیٹگری کے کھلاڑیوں کو غیرملکی لیگز کھیلنے کے لئے پاکستان میں کم از کم 10 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا لازمی ہونگے۔

مزید پڑھیں:پاک کینیڈا سرمایہ کاری معاہدے پر مذاکرات کا دوسرا دور جاری ہے، کرسچین بریاں

غیرملکی لیگ کےاین او سی کو فٹنس سےبھی مشروط کردیاگیا،فٹنس ٹیسٹ پاس ہونگے،تب ہی سی کیٹگری کےکھلاڑی کو غیرملکی لیگ کا این او سی دیا جائےگا،ڈی کیٹگری کےکھلاڑیوں کاریٹینر 10 لاکھ روپے ہوگا،ڈی کیٹگری کے کھلاڑیوں کو اے ٹیم کے دوروں کے لئے بھی زیر غور لایا جائے گا۔