مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط ہوگئے، امریکا ایران معاہدہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

Calender Icon جمعرات 18 جون 2026

وزیراعظم شہباز شریف(Shehbaz Sharif) نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط ہوگئے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معاہدے پر امریکا ایران کے صدور نے دستخط کیے۔ امریکا ایران معاہدہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز دوبارہ کھولے گا اور امریکا بحری ناکہ بندی ختم کرے گا۔

مزیدپڑھیں:انگلینڈ نے کروشیا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا

انہوں نے کہا کہ بطور ثالث امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کی توثیق کرتا ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ 19جون کو سوئٹزر لینڈ میں تکنیکی سطح کے مذاکرات کا آغاز ہوگا۔