واربرٹن روڈ جسلانی موڑ کے قریب ایک مزدور اینٹوں کی بھٹی(Brick kiln) میں گر کر جان کی بازی ہار گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مزدور کام کے دوران اچانک اینٹیں بنانے والی آگ کی بھٹی میں گر کر شدید جھلس گیا، آگ کی بھٹی میں گرنے کے باعث مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
مزیدپڑھیں:دبئی: شیخ زاید روڈ پر ایک عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، قابو پا لیا گیا
ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 30 سالہ شہباز کے نام سے ہوئی ہے۔












جمعرات 18 جون 2026 