سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں سو فیصد اضافہ

Calender Icon جمعرات 18 جون 2026

سپریم کورٹ (Supreme Court)ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس (Utility allowance)میں سو فیصد اضافہ کردیاگیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے یوٹیلیٹی الاؤنس کی منظوری دے دی، یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔
گریڈ 1 سے 6 تک کا الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار روپے کر دیا گیاہے جبکہ گریڈ 7 سے 10 تک کا الاؤنس 8 ہزار سے بڑھا کر 16 ہزار روپے مقرر کردیا گیاہے۔
گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کا الاؤنس 10 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار ہو گیاہے ،اسی طرح گریڈ 16 کے افسران کا الاؤنس 12 ہزار سے بڑھا کر 24 ہزار روپے کر دیا گیاہے۔

مزیدپڑھیں:پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع، کئی علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش

گریڈ 17 کے افسران کا یوٹیلیٹی الاؤنس 15 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے مقرر کردیا گیاہے جبکہ گریڈ 18 کے افسران کا الاؤنس 18 ہزار سے بڑھ کر 36 ہزار روپے ہو گیاہے۔

گریڈ 19 کے افسران کا الاؤنس 21 ہزار سے بڑھا کر 42 ہزار،گریڈ 20 کے افسران کا یوٹیلیٹی الاؤنس 24 ہزار سے بڑھا کر 48 ہزار،گریڈ 21 اور اس سے اوپر کے افسران کا الاؤنس 30 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار روپے کر دیا گیاہے۔

یوٹیلیٹی الاؤنس میں گیس اور بجلی کے اخراجات شامل ہیں،اضافی اخراجات مالیاتی سال 2027-2026 کے منظور شدہ بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔