ریسٹورنٹس میں ڈیبٹ(Debit) یا کریڈٹ کارڈ(Creditcard)، موبائل والٹ اور کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے والے صارفین کے لیے بری خبر سامنے آگئی۔
پنجاب حکومت نے فنانس بل 2026 میں ڈیجیٹل ذرائع سے کی جانے والی ریسٹورنٹ ادائیگیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کرنے کی تجویز دے دی ہے، جس کی منظوری کی صورت میں شہریوں کے لیے باہر کھانا مزید مہنگا ہو جائے گا۔
ڈیبٹ کارڈ، کریڈٹ کارڈ، موبائل والٹ اور QR کوڈ کے ذریعے کی جانے والی ریسٹورنٹ ادائیگیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا۔
اس تجویز کے تحت ڈیجیٹل ادائیگی کرنے والے صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ ٹیکس ادا کرنا ہوگا، جس کے نتیجے میں ڈائن اِن اور ٹیک اوے دونوں صورتوں میں ریسٹورنٹ بلوں میں اضافہ متوقع ہے۔
مزیدپڑھیں:وزیراعظم کی جانب سے آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان متوقع
دوسری جانب حکومت نے نقد رقم سمیت دیگر روایتی طریقوں سے کی جانے والی ادائیگیوں پر 16 فیصد سیلز ٹیکس کی موجودہ شرح برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مجوزہ اضافے کے باوجود ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس کی شرح کیش کے مقابلے میں اب بھی کم رہے گی۔
ٹیکس حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد صوبائی ریونیو میں اضافہ اور ریسٹورنٹ سیکٹر میں کاروباری سرگرمیوں کی زیادہ سے زیادہ دستاویز بندی کو فروغ دینا ہے۔ اگر پنجاب اسمبلی فنانس بل 2026 کی منظوری دے دیتی ہے تو پورے صوبے میں لاکھوں صارفین کے لیے ریسٹورنٹس میں کھانا پینا مزید مہنگا ہو جائے گا۔












جمعرات 18 جون 2026 