یو اے ای، سوشل میڈیا استعمال کیلئے کم از کم عمر 15 سال مقرر کرنیکی منظوری

Calender Icon جمعرات 18 جون 2026

متحدہ عرب امارات نے سوشل میڈیا(Social Media) کے استعمال کے لیے کم از کم عمر 15 سال مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

حکومتی میڈیا آفس کے مطابق فیصلے کے تحت 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانا یا استعمال کرنا ممنوع ہو گا۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد مفاہمتی معاہدہ، پاکستان کی تاریخی و سفارتی کامیابی ہے: امیر مقام

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ 15 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مکمل رسائی بھی حاصل نہیں ہو گی۔