وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ(Rana Sana) نے بھارت کی آبی جارحیت کے مقابلہ کےلئے دریائے چناب پر آبی ذخائر بنانے کی تجویز پیش کر دی۔ کہتے ہیں دریائے چناب پر 4،5 جگہوں پر پانی کے ذخائر بن سکتے ہیں ۔
پانی کا معاملہ تمام صوبوں کو مل کر بیٹھ کر طے کرنا چاہئے مستقبل کے حالات اور بھارتی سازش کو ناکام بنانے کے لئے ہم سب کو مل بیٹھنے کی ضرورت ہے۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارت چناب پر پانچ ڈیمز تعمیر کر رہا ہے جو 2030 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ ان منصوبوں کے ذریعے بھارت جب چاہے 60 سے 90 روز تک چناب کا پانی روک سکتا ہے۔
رانا ثنا اللہ کے مطابق بھارت کی جانب سے اچانک پانی چھوڑ کر سیلابی صورتحال بھی پیدا کی جا سکتی ہے ۔ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے ۔ حکومت نے اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا اور اسے ہر عالمی فورم پر اٹھایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے لپس پر فلرز کی تردید کر دی
مشیر وزیراعم کا کہنا تھا کہ پاکستان اس صورتحال کا مقابلہ چناب پر اپنے آبی ذخائر بنا کر کر سکتا ہے تاکہ اضافی پانی کو محفوظ کر کے استعمال میں لایا جا سکے ۔ یہ معاملہ صدر مملکت کے نوٹس میں بھی لایا جا چکا۔ انہوں نے اس پر پارلیمنٹ میں بحث کی ضرورت پر زور دیا ہے۔












جمعرات 18 جون 2026 