کالعدم ایکشن کمیٹی کے 150 ارکان کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

Calender Icon جمعرات 18 جون 2026

یہ کارروائی آزاد جموں و کشمیر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 16 (1)کے تحت عمل میں لائی گئی۔آزاد کشمیر کی حکومت نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 150 ارکان کے نام فورتھ شیڈول(Forth Shedule) میں شامل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر حکومت (ہوم ڈیپارٹمنٹ) کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے ذریعے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 150 ارکان کو فورتھ شیڈول میں شامل کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل سے گھانا کے چیف آف ڈیفنس کی ملاقات، دفاعی تعاون پر اتفاق

یہ کارروائی آزاد جموں و کشمیر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 16 (1)کے تحت عمل میں لائی گئی۔ محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کے مطابق ان ارکان میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چار سرکردہ سرغنوں کے علاوہ وہ ارکان بھی شامل ہیں جنکے متعلق پرتشدد کاروائیوں میں شامل ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔