قطر کی جانب سے امریکا کو دیے گئے نئے ایئر فورس ون طیارے کی رونمائی

Calender Icon ہفتہ 20 جون 2026

قطر کی جانب سے امریکی صدر کو دیے گئے نئے ایئر فورس ون(Airforce One) طیارے کی رونمائی کر دی گئی۔

قطر کی جانب سے امریکا کو دیا گیا طیارہ صدارتی بیڑے میں شامل کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیا ایئرفورس ون 35 برس پرانے طیارے سے کہیں بڑا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ دنیا کا سب سے پُرتعیش طیارہ ہے، دیگر ممالک کے پاس جدید طیارے ہیں اس لیے امریکا کو بھی ضرورت تھی۔

مزیدپڑھیں:ویمن T20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں آئرلینڈ کو شکست

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیا ایئر فورس ون جلد آزمائشی پرواز کرے گا۔

طیارے کی سیکیورٹی اور تکنیکی تبدیلیوں پر 90 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔