پٹرولیم مصنوعات کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی

Calender Icon ہفتہ 20 جون 2026

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز(Public Transporters) کی جانب سے 16 فیصد کرایوں میں کمی کر دی گئی۔
لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 3500 روپے سے کم کرکے 3080 کر دیا گیا، جبکہ لاہور سے پشاور کا کرایہ 4200 روپے سے کم کرکے 3700 روپے کر دیا گیا۔

اسی طرح لاہور سے سرگودھا کا کرایہ 1670 سے کم کرکے 1470 روپے، فیصل آباد کا کرایہ 1530 سے کم کرکے 1350 روپے، ملتان کا کرایہ 2900 سے کم کرکے 2550 روپے کردیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:21 سال پرانے فراڈ کیس کا فیصلہ جاری، ہرجانہ 50 لاکھ سے 15 کروڑ ہوگیا

ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے مطابق بہاولپور کا کرایہ 3500 روپے سے کم کرکے 3080 روپے، سوات کا کرایہ 4330 روپے سے کم ہو کر 3810 روپے اور مری کا کرایہ 4140 روپے سے کم ہو کر 3650 روپے کردیا گیا ہے۔

لاہور سے کراچی کا کرایہ 9720 سے کم کرکے 8560 کر دیا گیا ہے، لاہور سے حیدر آباد کا کرایہ 9490 سے کم کرکے 8350 کر دیا گیا ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں میں کمی خوش آئند ہے، یہ کرائے ابھی بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہیں، تاہم حکومت کو چاہئیے کہ غریب آدمی کو مد نظر رکھے۔