اب بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 30 سے 35 روپے فی لٹر زیادہ

Calender Icon ہفتہ 20 جون 2026

امریکا ایران جنگ سے قبل کی قیمت سے اب بھی پاکستان میں پیٹرول(Petrol) اور ڈیزل کی قیمت 30سے 35روپے فی لٹر زیادہ ہے۔

امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی سےقبل رواں برس جنوری اور فروری میں پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 248 روپے فی لٹر سے 266روپے فی لٹر تک رہی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت280روپے فی لٹر تھی اور پیٹرولیم لیوی 78روپے سے 105روپے کے درمیان مقرر تھی

مزیدپڑھیں:حکومت کا امیر ترین طبقے کو بڑا ریلیف، ہائی اوکٹین پر لیوی میں 214 روپے فی لیٹر سے زائد کمی

اس حوالے سے وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے رابطہ کرنے پر بتایاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگی۔