لاہور: سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی

Calender Icon ہفتہ 20 جون 2026

لاہور میں مختلف واٹس کی سولر پلیٹس(Solar plates) کی قیمتوں میں 4 سے 9 ہزار روپے تک کی کمی ہو گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد آئندہ دنوں سولر پلیٹس کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم منصوعات کی زائد قیمتوں کی وجہ سے بیٹریاں بھی مہنگی فروخت ہو رہی تھیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد بیٹریوں کی قیمت بھی کم ہونے کا امکان ہے۔

مزیدپڑھیں:بھارتی والی بال ٹیم سینٹرل ایشین ایونٹ کیلئے پاکستان آنے کو تیار

مارکیٹ ذرائع نے کہا ہے کہ 1 بیٹری کی قیمت میں27 سے 38 ہزار روپے تک اضافہ ہوا تھا۔