ناصر اقبال اور نور زمان ایشین ڈبلز اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے

Calender Icon ہفتہ 20 جون 2026

ٹاپ پاکستانی اسکواش کے کھلاڑی ناصر اقبال اور نور زمان ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ (Squash Championship)کے فائنل میں پہنچ گئے۔

ملائشیا میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں نور زمان اور ناصر اقبال نے ملائیشیا کے امیشن راج چندرن اور جوآخم چوا کو 0-2 سے شکست دے دی۔

25 منٹ جاری رہنے والے مقابلے میں پاکستانی جوڑی نے 8-11، 5-11 سے فتح حاصل کی۔

مزید پڑھیں:مغلپورہ کیس؛ اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، یاسمین راشد، محمود الرشید کو 10، 10 سال قید کی سزا

ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔پاکستان کے ناصر اقبال اور نور زمان ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست ہیں۔