برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر کا پیرکو مستعفی ہونےکا امکان

Calender Icon اتوار 21 جون 2026

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر(Keir Starmer) کا پیرکو مستعفی ہونےکا امکان ہے۔

برطانوی میڈیاکے مطابق امکان ہےکہ وزیراعظم اسٹارمر پیر کو اپنے عہدے سے استعفا دیدیں گے، کیئراسٹارمرنئے پارٹی لیڈر کے انتخاب کا روڈمیپ بھی دیں گے۔

وزیراعظم اسٹارمر پر لیبرپارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے مسلسل دباؤ ہےکہ وہ عہدہ چھوڑنے کا ٹائم ٹیبل دیں، یہ دباؤ اینڈی برنہم کے الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچنے سے بڑھ گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:‘میری مقبولیت آپ کا مسئلہ نہیں، آپ اپنی مقبولیت پر توجہ دیں’: جارجیا میلونی کا ٹرمپ کی تنقید پر جواب

برطانوی اخبار کے مطابق کیئر اسٹارمرکو معلوم ہوچکا ہے کہ لیبر ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت اینڈی برنہم کے ساتھ ہے۔

ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا کہ اینڈی برنہم وزیرِاعظم بنے تو شبانہ محمود کابینہ میں برقرار رہیں گی، شبانہ محمود امیگریشن اصلاحات کا کام جاری رکھنے کی خواہاں ہیں، غیرقانونی تارکینِ وطن کے لیے شہریت کے قواعد مزید سخت کیے جانے کا بھی امکان ہے۔