ایرانی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ ایران اور امریکا میں ٹیکنیکل بات چیت(Technical Mediation) شروع ہو گئی ہے۔ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں پہلے راؤنڈ کے بعد ٹیکنیکل بات چیت ہو رہی ہے۔
مذاکرات میں مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے طریقہ کار اور تکنیکی ورکنگ گروپس کی تشکیل پر غور ہو رہا ہے۔
ایرانی وفد کی قیادت نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی کر رہے ہیں، وفد میں سیاسی، اقتصادی، قانونی ماہرین بھی شامل ہیں، مذاکرات میں ثالثی کرنے والے ممالک پاکستان اور قطر کے نمائندے بھی شریک ہیں۔
سوئس وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ فریقین میں طے پائے روڈ میپ نے تکنیکی سطح پر مذاکرات کی فوری بحالی کے لیے سازگار ماحول دیا ہے۔
مزید پڑھیں:اسحاق ڈار سے چوہدری حامد حمید، ارم حامد کی ملاقات، سیاسی صورتحال پرتبادلۂ خیال
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے کے مذاکرات کے بعد محمد باقر قالیباف کی سربراہی میں ایرانی وفد ایران روانہ ہو گیا۔












پیر 22 جون 2026 