لاہور میں سب سے زیادہ ای چالان ریکارڈ، 100 گاڑیاں بلیک لسٹ

Calender Icon منگل 23 جون 2026

لاہور میں ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، لاہور ٹریفک پولیس(Traffic Police) نے سب سے زیادہ ای چالان والی 100گاڑیوں کی فہرست تیار کر کے انہیں بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیمرے میں آتے ہی نادہندہ گاڑیوں کے خلاف فوری کارروائی ہو گی،ایک گاڑی نے 398 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی،متعدد گاڑیوں کی 200 سے 300 سے زائد خلاف ورزیاں ریکارڈ پر ہیں۔

سرخ اشارہ توڑنا اور لین لائن کی خلاف ورزیاں سرفہرست ہیں،ای چالان نادہندگان پر لاکھوں روپے جرمانے واجب الادا ہیں،بعض گاڑیوں کے بقایاجات 5 لاکھ روپے تک پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں:آئی پی پیز کے معاہدے گذشتہ 25سے 30 سال کے دوران ہوئے: خواجہ آصف

ٹریفک پولیس نے نادہندہ گاڑیوں کو بلیک لسٹ کر دیا،جرمانے ادا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیاہے۔ ٹریفک پولیس کی وارننگ، اب جرمانے نہیں تو گاڑیاں بند ہوں گی۔