دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک (Alone musk) کو ایک ہفتے میں 350 ارب ڈالر کا نقصان ہوگیا۔
امریکی جریدے کے مطابق مسک کی دولت میں یہ کمی اسپیس ایکس کے شیئرز میں تقریباً 30 فیصد گراوٹ کی وجہ سے ہوئی۔
اب ایلون مسک کی مجموعی دولت 1 اعشاریہ 45 ٹریلین ڈالرز سے کم ہو کر تقریباً 1 اعشاریہ 1 ٹریلین ڈالرز رہ گئی ہے۔
جریدے کے مطابق چند روز قبل اسپیس ایکس کی شاندار لسٹنگ نے سرمایہ کاروں میں جوش پیدا کر دیا تھا لیکن اب اے آئی منصوبوں کے لیے نئی فنڈنگ اور بڑھتے اخراجات کے خدشات نے مارکیٹ کا موڈ بدل دیا ہے۔
مزید پڑھیں:کرسٹیانو رونالڈو نے ایک میچ میں کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے
اس دباؤ کا اثر صرف اسپیس ایکس تک محدود نہیں رہا، بلکہ کئی دیگر عالمی ٹیک مارکیٹس بھی دباؤ کا شکار ہیں۔












منگل 23 جون 2026 