راولپنڈی، پاکستان آرمی نے ایروناٹیکل انجینئرز کے لیے ڈائریکٹ شارٹ سروس کمیشن(Short Service Commission) کے تحت کیپٹن کے عہدے پر باقاعدہ بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
جوائن پاک آرمی کی آفیشل ویب سائٹ پر آن لائن درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع ہو چکا ہے، جو کہ 12 جولائی تک جاری رہے گا۔
یہ بھرتیاں پاکستان آرمی کی معروف کور آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرز کیلئے کی جا رہی ہیں، اس سلسلے میں جاری اشتہار کے تحت جن فیلڈز سے تعلق رکھنے والے انجینئرز اپلائی کرنے کے اہل ہیں، ان میں ایوی ایشن / ایوی اونکس انجینئرنگ، ایرواسپیس انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ، مکینیکل انجینئرنگ شامل ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ رجسٹریشن کا آغاز کرتے ہوئے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ 22 جون 2026ء سے شروع ہو چکا ہے، بھرتی کے خواہشمند امیدوار 12 جولائی 2026ء سے پہلے اپنی آن لائن درخواستیں لازمی جمع کرواسکتے ہیں، اہل امیدوار پاکستان آرمی کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر آن لائن فارم پُر کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:ملک میں ایل پی جی دوگنی قیمت پر فروخت، متعلقہ ادارے خاموش تماشائی
معلوم ہوا ہے کہ نٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کی صورت میں امیدوار ملک بھر کے مختلف شہروں بشمول لاہور، کراچی، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ، ملتان اور فیصل آباد وغیرہ میں قائم قریبی آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹرز (AS&RCs) پر جا کر بھی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔












بدھ 24 جون 2026 