وٹالٹی بلاسٹ: شاداب خان کا لنکا شائر کیساتھ معاہدہ

Calender Icon بدھ 24 جون 2026

معروف پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان (Shadab Khan)کا لنکا شائر کے ساتھ معاہدہ ہو گیا۔

لنکا شائر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شاداب خان وٹالٹی بلاسٹ کے باقی میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ شاداب خان کو آسٹریلیا کے آل راؤنڈر کرس گرین کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:مولانا سے جو بات کی، کبھی بتائوں گا نہیں، قبر میں ساتھ لے جاؤں گا: وزیرِ اعظم

کرس گرین رواں سیزن میں انجری کا شکار ہوگئے تھے۔شاداب خان جمعے کو لیسٹر شائر کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔