ایران امریکا معاہدہ دنیا کیلئے مثبت پیغام ،پھرپور حمایت کرتے ہیں، چین

Calender Icon بدھ 24 جون 2026

بیجنگ: چین نے ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے معاہدے(Iran America packet) کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے دنیا کے لیے ایک مثبت پیغام قرار دیا۔ ترجمان وزارت خارجہ

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والا معاہدہ کشیدگی میں کمی اور خطے میں استحکام کے لیے اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو مل کر معاہدے کے تحفظ، مؤثر نفاذ اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانا چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ ایران اور امریکا نے ایک دوسرے کی خودمختاری اور قومی مفادات کے احترام کا عہد کیا ہے۔ جو باہمی اعتماد اور تعلقات میں بہتری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ اختلافات کے حل کے لیے مذاکرات، سفارتکاری اور تعمیری بات چیت پر یقین رکھتا ہے۔ اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے قیام کے لیے کی جانے والی ہر مثبت کوشش کی حمایت کرتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ بیجنگ خلیجی اور علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی ایرانی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ اور خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کے فروغ کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں:صارفین کیلئے اہم اطلاع، پی ٹی اے سسٹمز میں عارضی تعطل کا امکان

چین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے، علاقائی ہم آہنگی اور پائیدار امن کے قیام کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر تعاون جاری رکھے گا۔