دہشت گردوں سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد، علاقے میں کلیئرنس آپریشن
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران بھارتی اسپانسرڈ 5 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ ہلاک خوارج صوبے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔