فرانس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 11 افراد ہلاک، تحقیقات جاری

Calender Icon اتوار 28 جون 2026

فرانس کے مشرقی علاقے نینسی میں چھوٹا طیارے (Aeroplane)گر گر تباہ ہوگیا، حادثے میں 11 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والا اسکائی ڈائیونگ طیارہ ہے، جو ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی حادثے کا شکار ہوا، سوار تمام 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق مسافروں میں ایسے افراد شامل تھے جو پہلی مرتبہ ٹینڈم اسکائی ڈرائیونگ کرنے جارہے تھے، بعض میڈیا رپورٹس میں تربیتی نرسوں کی موجودگی کا ذکر بھی آیا ہے۔

مزید پڑھیں:سپر اسٹار سلمان خان کا باندرا میں خاندان کیلئے نئے گھرکی تعمیر کا فیصلہ۔۔جانئیے کیوں۔ ؟

طیارہ جرمنی میں رجسٹرڈ پی سی 6 پیلاٹس تھا، جو ایک نجی کمپنی نے ابتدائی پیراشوٹ جمپ کے لیے کر ائے پر لیا تھا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی۔