حکومتی اتحادی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری (Nayyiar Bokhari)نے کہا ہے کہ 28ویں ترمیم سے متعلق اب تک کچھ سامنے نہیں آیا، صوبوں نے اپنے وسائل سے وفاق کو پیسے دیے ہیں۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) حکومت کو بجٹ سازی میں سپورٹ کیا، پی پی اور (ن) لیگ کی سیاست اپنی اپنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے بیان دیا، بلدیاتی انتخابات کے ذریعے عوام کو ان کے حقوق دیے جانے چاہییں۔
پی پی کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ صوبائی خودمختاری میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات جیتے، ایم کیو ایم نے تو حصہ ہی نہیں لیا تھا۔
مزید پڑھیں:نریندر مودی سے متعلق اداکار سنیل شیٹی کے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا میئر کا حق تب بنتا جب عوام ان کو ووٹ دیتی، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی صبر کریں اور کراچی میں بلدیاتی نظام چلنے دیں۔












اتوار 28 جون 2026 