ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے

Calender Icon پیر 16 نومبر 2026

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی آج اقتصادی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر رضا امیری مقدم، ایرانی سفارتخانہ اور پاکستانی دفتر خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا، ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ اقتصادی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوگی، ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ 35 سے 40 ایرانی صحافیوں کا ایک بڑا وفد بھی اسلام آباد پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں:مدینہ سے لاہور کی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ، طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی دورہ مکمل کر کے اسلام آباد سے عمان جائیں گے۔