اسلام آباد، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی نائب صدر کاجا کالس (Kaja Kalas)سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی تیزی سے بدلتی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق کاجا کالس نےاسلام آباد مفاہمتی یادداشت کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے جنگ بندی کی حالیہ خلاف ورزیوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔ رابطوں کے لئے مواصلات کے ذرائع کھلے رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی نائب صدر کو مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے جامع فریم ورک کیلئے پاکستانی کوششوں سے آگاہ کیا اور فریقین کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی قریبی رابطے برقرار رکھنے سے اتفاق کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا بحرین کے وزیرخارجہ سے بھی ٹیلی فون پر الگ الگ رابطہ ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹرعبداللطیف بن راشد نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط پر اسحاق ڈارکو مبارکباد دی اور مفاہمت ممکن بنانے میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔
مزید پڑھیں:کویت اور بحرین پر ایرانی حملے عالمی قوانین کیخلاف ورزی ہیں، خلیج تعاون کونسل
ڈاکٹرعبداللطیف بن راشد نے بتایا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اور جنگ بندی کیلئے کوششوں پر پاکستانی قیادت کا خود شکریہ ادا کریں گے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کیلئے مکالمے اور سفارتکاری کو فروغ دیتے رہیں گے۔












اتوار 28 جون 2026 