ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان کی IAEA کی رپورٹ کے منتظر ہیں، روس

Calender Icon بدھ 18 جون 2025

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان کی آئی اے ای اے کی رپورٹ کے منتظر ہیں۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر قائم ہونے کے مؤقف سے آگاہ ہیں، آگاہ ہیں کہ ایران امریکا کے ساتھ رابطے دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے غیر قانونی ہیں۔

روسی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران پر اسرائیلی حملے عالمی سلامتی کیلئے ناقابل قبول ہیں۔