بین اسٹوکس کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، 15 سالہ کریئر اختتام پذیر

Calender Icon اتوار 28 جون 2026

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ (Retirement)کا اعلان کردیا۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ناٹنگھم میں جاری نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ ان کے کرئیر کا آخری میچ ہوگا۔ بین اسٹوکس نے آج کھیل کے آغاز سے قبل ساتھی کرکٹرز کو فیصلے سے آگاہ کردیا۔

انگلینڈ کے لیے بین اسٹوکس کا 15 سالہ بین الاقوامی کریئر اور 4 سالہ ٹیسٹ کپتانی کا دور اختتام پذیر ہونے جارہا ہے۔ انہوں نے 2011 میں انگلینڈ کی جانب سے پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیلا تھا جب کہ دسمبر 2013 میں ایڈیلیڈ میں ایشز سیریز کے دوران ان کا ٹیسٹ ڈیبیو ہوا اور وہ اپریل 2022 سے انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔

انگلینڈ کے لیے بین اسٹوکس نے 121 ٹیسٹ میچز میں 7 ہزار 228 رنز بنائے اور 246 وکٹیں حاصل کیں۔ 114 ون ڈے انٹرنیشنل میں انہون نے 3 ہزار 463 رنز بنائے اور 74 وکٹیں حاصل کیں۔ 43 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انہوں نے 585 رنز بنائے اور 26 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:عالمی منڈی میں تیل کی گرتی قیمتوں کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا، سینیٹر عبدالقادر

بین اسٹوکس کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ لارڈز میں فتح کے بعد چیلسی کے ایک نائٹ کلب میں رات گئے ہونے والی جشن کی تقریب کے معاملے پر جاری تحقیقات کے باعث دی اوول میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔